لیبیا ،شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد فوج کو چھاﺅنیوں میں جانے کی ہدایت
بن غازی (اے پی پی) لیبیا میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد فوج کو واپس چھاﺅنیوں میں جانے کی ہدایت کردی گئی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کے بڑے شہر بن غازی میں شدت پسند تنظیم کے ساتھ جھڑپوں کے بعد فوج کو واپس چھاﺅنیوں میں جمع ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بن غازی میں سلفی جہادی تنظیم انصار الشرعیہ اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم5 اہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق آپریشنل روم کے نگران کرنل عبداللہ السعیطی نے تمام اہلکاروںکو اپنے کیمپوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران کرنل عبداللہ السعیطی رنے کہا کہ چھاﺅنیوں میں رپورٹ نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کارروائی کے دوران 14 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔