امریکا کو اعتماد سازی کےلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے‘جرمن وزیرخارجہ

امریکا کو اعتماد سازی کےلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے‘جرمن وزیرخارجہ

برلن (اے پی پی) جرمن وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو اعتماد سازی کےلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے پروگرام کے تناظر میں بات کرتے ہوئے جرمن وزیرخارجہ گیڈو ویسٹرویلے نے کہا کہ امریکا کو دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کےلئے کام کرنا ہوگا۔ برلن اور واشنگٹن حکومتیں آج کل جاسوسی کے حوالے سے ایک نئے معاہدے پرکام کررہی ہیں۔ اس حوالے سے گذشتہ روز جرمن دارالحکومت میں حکام کی امریکی سینیٹر کرس مرفی اور امریکی سفیر جان ایمرسن سے ملاقات بھی ہوئی ۔ اس دوران جرمن وزیر داخلہ نے بھی امریکا سے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا کی بحالی کےلئے خصوصی کاوشوں کی ضرورت ہے۔

مزید : عالمی منظر