روس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘امریکی سفیر

روس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘امریکی سفیر

ماسکو(اے پی پی) ماسکو میں امریکا کے سفیر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں روس اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکا کے سفیر مائیکل میک فال نے بتایا کہ امریکا روس کے ساتھ گہرے تعلقات کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ کے عدم پھیلاﺅ مسئلہ افغانستان ‘ مسئلہ ایران اور مسئلہ شمالی کوریا جسے تمام مسائل کے حل میں روسی تعاون کو سراہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2012ءمیں عالمی تجارتی تنظیم میں روس کی شمولیت کے بعد امریکا اور روس کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے نئے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر