بی ایس ایف کنٹرول لائن پر دیوار کی تعمیر کیلئے 122دیہات سے اراضی حاصل کرے گی

بی ایس ایف کنٹرول لائن پر دیوار کی تعمیر کیلئے 122دیہات سے اراضی حاصل کرے گی

جموں (اے پی پی) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس جموں کے انسپکٹر جنرل ایس ایس تومار نے کہا ہے کہ بی ایس ایف کنٹرول لائن پر دیوار کی تعمیر کیلئے کم سے کم 122دیہات کی اراضی حاصل کرے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس ایس تومار نے جموںمیں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ یہ اراضی قابض انتظامیہ کے تعاون سے جموں ، سامبا اور کٹھوعہ اضلاع میں سرحد کے ساتھ واقع 122دیہات سے حاصل کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے تیاری کے حتمی مراحل میں ہے اور جلدہی اس کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ سرحد پر 135فٹ چوڑی اور 10میٹر بلند دیوار تعمیر کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر