ابوظہبی ‘فوڈ نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا گیا

ابوظہبی ‘فوڈ نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کردیا گیا

ابوظہبی (اے پی پی) پاکستانی سفارتخانہ کے ناظم الامور سید احسن رضا شاہ نے ابوظہبی کے علاقہ سیال میں مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی فوڈ نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا جہاں چاول، گوشت، کوکنگ آئل، بیوریجز، دالوں اور مصالحہ جات کے 12 معروف برآمد کنندگان کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ سیال خطہ میں فوڈ، مشروبات اور ہوٹل انڈسٹریز کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ اس سال نمائش میں شرکت کی شرح 100 فیصد رہی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستانی سفارتخانہ کے تعاون سے کامیاب نمائش کو ممکن بنایا۔ پاکستانی برآمدی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سید احسن رضا شاہ نے کہا کہ خلیجی ممالک میں ہلال فوڈ کی بڑی مانگ ہے اور پاکستان اپنی زرعی صنعت اور لائیو سٹاک شعبہ کے تعاون سے اس ڈیمانڈ کو بہتر طور پر پورا کر سکتا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے لئے برآمدات میں اضافہ اور ابوظہبی میں خوردنی اشیاءکے سب سے بڑے پویلین کے قیام میں تعاون پر سفارتخانہ کے کمرشل سیکشن کی کوششں کی تعریف کی۔ تقریب میں سیال مڈل ایسٹ انتظامیہ، ابوظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے حکام، معروف تاجروں، نمائش کے متنظمین اور پاکستانی سفارتخانہ کے حکام نے شرکت کی۔

مزید : عالمی منظر