برازیل ‘ ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ‘ 15 ہلاک

برازیل ‘ ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ‘ 15 ہلاک

ریوڈی جنیرو(اے پی پی) برازیلی جنوب مشرقی ریاست میناس جیرائیس میں ٹرک سامنے سے آنے والی منی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 15 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے امدادی کارکنوں اور عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا کہ ڈرائیور سے ٹرک بے قابو ہونے کے بعد سامنے سے آنے والی اس بس سے ٹکرا گیا جس میں حادثہ کے وقت 25 مسافر تھے جو کہ زیادہ تر مریض اور ہیلتھ ورکرز تھے۔

مزید : عالمی منظر