فرانس شورش زدہ سینٹرل افریقن ریپبلک میں امن و مان کے قیام کیلئے اپنے مزید800 فوجی بھیجے گا

فرانس شورش زدہ سینٹرل افریقن ریپبلک میں امن و مان کے قیام کیلئے اپنے مزید800 ...

پیرس (این این آئی)فرانس شورش زدہ سینٹرل افریقن ریپبلک میں امن و مان کے قیام کیلئے اپنے مزید آٹھ سو فوجی بھیجے گا، فوجیوں کی تعیناتی سیکیورٹی کونسل کی اجازت سے مشروط ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقہ میں شدت پسند باغیوں کے اقدامات کو روکنے کی کوشش میں فرانس مزید آٹھ سو فوجی سینٹرل افریقن ریپبلک بھیجے گا، یہ معاہدہ سینٹرل افریقن ریپبلک کے وزیراعظم تیانگے اور فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد طے پایا، اس تعداد کے بعد افریقہ میں فرانسیسی فوج کی تعداد بارہ سو ہوجائےگی فوجیوں کی تعیناتی یو این سیکورٹی کونسل میں ووٹنگ کے بعد ہوگی جبکہ اقوام متحدہ کے بان کی مون اس معاہدے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، معدنیات سے مالامال 46 لاکھ آبادی کے ملک میں سیلیکا باغیوں اور قائم مقام صدر کا اپنی ملیشیا پر کنٹرول کھونے کے بعد سے ابتک چار لاکھ افراد دربدر جبکہ 67ہزار افراد نے دیگر ممالک کو ہجرت کرلی-

مزید : عالمی منظر