چین ‘شدید برفباری ‘سڑکیں بند اور پروازیں معطل

چین ‘شدید برفباری ‘سڑکیں بند اور پروازیں معطل

بیجنگ (اے پی پی) چین کے شمال مشرقی صوبے میں شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند اور پروازیں معطل کردیں گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلونگ جیانگ میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جم جانے کے بعد ٹرانسپورٹ کا نظام جام ہو کر رہ گیا ہے ریلوے اور ایئر ٹریفک معطل کردی گئی۔ حکام کے مطابق امدادی کارکن سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید : عالمی منظر