یوکرائن کی سابق وزیر اعظم نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

یوکرائن کی سابق وزیر اعظم نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

کیف (اے پی پی) یوکرائن کی سابق وزیر اعظم یولیا ٹائموشینکو نے ہزاروں مظاہرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ نواز مظاہرین حکومت کی طرف سے یورپی یونین کے ساتھ ایک معاہدے کی منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اوران کا احتجاج مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔مذکورہ احتجاج کو 2004ءکے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر