آسٹریلوی شہری کاکرسمس سے قبل گھر کو سجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

آسٹریلوی شہری کاکرسمس سے قبل گھر کو سجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

سڈنی (این این آئی )آسٹریلوی شہری نے کرسمس سے قبل گھر کو پانچ لاکھ روشنیوں سے سجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس کا تہوار قریب آتے ہی دنیا بھر میں لوگوں کچھ انوکھا کام کرنے کو تیار رہتے ہیں، آسٹریلوی رہائشی رچرڈ نے پانچ لاکھ لائٹوں سے گھر سجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا، روشنیوں سے جگمگ ہوتے اس گھر نے بچوں سمیت سب کے چہرے روشن کردیئے۔گھر کی سجاوٹ میں توجہ کا مرکز بنا کرسمس ٹری جو سجایا گیا تھا، ہزاروں روشنیوں سے رچرڈ نے گھر کی سجاوٹ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کیا تھا، پانچ لاکھ سے زیادہ لائٹوں کا ا ستعمال انہیں بہت مہنگا بھی پڑا، جسکی قیمت انہیں بجلی کے بل کی صورت میں ادا کرنی پڑی ۔

مزید : عالمی منظر