جرمن ہسپتالوں کو شدید مالی دباﺅ کا سامنا

جرمن ہسپتالوں کو شدید مالی دباﺅ کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) جرمنی کے ہسپتالوں کی تنظیم ”ڈی کے ای“ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے جرمنی کے قریب 2ہزار ہسپتالوں کو شدید مالی دباﺅ کا سامنا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ سال جرمن ہسپتالوں کی نصف تعداد کو مالی بحران کا سامنا رہا جبکہ 2011 ء میں دو تہائی جرمن ہسپتالوں کو اقتصادی مسائل کا سامنا تھا۔ مذکورہ رپورٹ کے مصنف کارل بلوم نے جرمن ہسپتالوں کی صورتحال کو ڈرامائی قرار دیا ہے۔جرمن ہسپتالوں کی کارکردگی سے متعلق کئے گئے سروے کے مطابق مالی بحران کا شکار سب سے زیادہ ایسے ہسپتال ہیں جہاں 300 سے کم تعداد میں مریضوں کے بستر پائے جاتے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں سے قریب 57 فیصد کونقصان کا سامنا ہے۔جرمنی کے ہسپتالوں میں غیر ضروری آپریشن کا رجحان بڑھ رہا ہے ،ہسپتالوں کی تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وفاقی جرمن حکومت نے گزشتہ اپریل میں 1.1 ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ہسپتالوں کو مزید بحران سے بچانا تھا تاہم یہ امدادی رقم کتنی ناکافی ہے۔ اس بارے میں جرمن ہسپتالوں کی تنظیم ڈی کے آئی سے وابستہ ماہر کارل بلوم اسے معمولی قرار دیتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -