جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ماہرین جاپان پہنچ گئے

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ماہرین جاپان پہنچ گئے

ویانا (اے پی پی) جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی19 ماہرین پر مشتمل ٹیم جاپان پہنچ گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ گروپ فوکوشیما جوہری بجلی گھر کے چوتھے انرجی یونٹ سے ایندھن کے راڈز نکالے جانے کے کام اور تابکار پانی کے اخارج کے مسئلہ کے ممکنہ حل پر رپورٹ تیار کرے گا۔گروپ کے سربراہ جوآن کارلوس لینٹیخو کے مطابق تابکار پانی کے اخراج کو روکنے کے امکانات پر خاص توجہ دی جائے گی۔مذکورہ گروپ 4 دسمبر تک جاپان میں کام کرے گا جس کے بعدآئی اے ای اے ایک رپورٹ منظر عام پر لائے گی اور دو ماہ بعد فوکوشیما بجلی گھر کی صورتحال کی جامع وضاحت کرے گی۔

مزید : عالمی منظر