پٹرولیم:دُنیا میں سستا، یہاں؟

پٹرولیم:دُنیا میں سستا، یہاں؟

ایران اور چھ ترقی یافتہ ممالک کے درمیان معاہدے کے فوراً بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں اور مزید توقع کی جا رہی ہے کہ جوں جوں اِس معاہدے پر عمل درآمد واضح ہوتا جائے گا ویسے ویسے پٹرولیم مصنوعات بھی سستی ہوتی چلی جائیں گی، بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جونہی ایران کو تیل برآمد کرنے کی اجازت ملی نرخ90سے95ڈالر فی بیرل تک مستحکم ہو جائیں گے۔

یہ عالمی صورت حال ہے، لیکن ہمارے ملک میں صورت حال مختلف ہے۔ اطلاع ہے کہ وزارت کی طرف سے یکم دسمبر کے نرخوں کے لئے جو سمری تیار کی گئی ہے اس میں کوئی ریلیف دینے کی بجائے قیمتوں میں تھوڑا اضافہ تجویز کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا، اِس سے پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ عوام ہمیشہ مُنہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ حکومت سیاسی ہے تو فیصلے عوام کے فائدہ میں ہونا چاہئیں یہ نہیں کہ ہر بار نقصان عوام کا ہی ہو۔          

مزید : اداریہ