مادھوری اب نصیر الدین شاہ کےساتھ پردے پرعشق کرتی نظر آئیں گی

مادھوری اب نصیر الدین شاہ کےساتھ پردے پرعشق کرتی نظر آئیں گی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کے بعد اب مادھوری دکشت معروف اداکار نصیرالدین شاہ کے ساتھ پردے پر عشق فرماتی نظر آئیں گی۔ابھیشیک چوبے کی ہدایت میں بننے والی فلم’ ’ڈیڑھ عشقیہ“ کا ٹریلر باضابطہ طور پر ریلیز کردیاگیا۔

”عشقیہ“ کی طرح اس فلم میں بھی نصیر الدین شاہ اور ارشد وارثی نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ جہاں پہلی فلم ’عشقیہ‘ میں دو ہیرو اور ایک ہیروئن تھیں ، وہیں ’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں ہیروئینیں بھی دو ہوں گی۔مادھوری دکشت نصیرالدین شاہ کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی تو ارشد وارثی ہما قریشی کے ساتھ اپنے مخصوص انداز میں دکھائی دیں گے۔فلم ساز وشال بھاردواج کا کہنا ہے کہ اس فلم کے کردار کے لیے شروع سے ہی مادھوری ڈکشت انھیں پسند تھیں اور اگر وہ اس کردار کو ادا کرنے سے انکار کر دیتیں تو وہ ’ڈیڑھ عشقیہ‘ بناتے ہی نہیں۔یہ فلم آئندہ سال دس جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔

مزید : کلچر