کامیڈی فلم ”مسٹر جو بی کروالو“کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا
نئی دہلی(این این آئی)بالی ووڈ اسٹار ارشد وارثی کی نئی کامیڈی فلم ”مسٹر جو بی کروالو“کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔قہقہوں سے بھرپور اس فلم میں ارشد وارثی مسٹر جو نامی ایک جاسوس کا کردار نبھائیں گے اور ان مقابل سوہا علی خان ہوں گی جو لیڈی پولیس انسپکٹر کے روپ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔بالی ووڈ ڈائریکٹر سمیر تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایکشن کامیڈی فلم تین جنوری 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔