اداکارہ زارا اکبر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

اداکارہ زارا اکبر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور ( این این آئی) اداکارہ زارا اکبر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، دبئی میں مقیم ڈاکٹر یاسر انور نامی مالدار ڈاکٹر سے ان کی شادی 2014 ءکو ہو گی ۔ زارا اکبر کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ زارا اکبر اور یاسر کے درمیان روزانہ ٹیلی فون پر رابطہ ہوتا ہے ۔ توقع ہے کہ شادی کے بعد زارا اکبر دبئی میں شفٹ ہو جائیں گی ۔ اس حوالے سے زارا اکبر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہر لڑکی نے شادی کرنی ہوتی ہے اس وقت میری تمام توجہ اپنے فن کی طرف ہے ابھی میں نے شادی بارے نہیں سوچا جب بھی شادی کرونگی اس میں اپنے تمام دوستوں اور خصوصاً میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کو ضرور مدعو کرونگی ۔

مزید : کلچر