اداکارہ پریانکا چوپڑہ گلوکاری میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے لگی

اداکارہ پریانکا چوپڑہ گلوکاری میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے لگی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا گانا ہالی ووڈ فلم میں شامل کر لیاگیا۔جنگلی بلی پریانکا چوپڑہ جس طرح اداکاری میں چھائی ہوئی ہیں ، وہیں گلوکاری میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں ، اب خوبصورت اداکارہ کا گایا ہوا گانا ہالی وڈ مووی میں بھی شامل کیا جارہا ہے۔پرینکا چوپڑہ کا سریلا گانا” ان مائی سٹی“ جب آیا تھا تو اس نے مچادی تھی خوب دھوم ، دلفریب انداز تو تھا ہی ساتھ ہی مدھر گلوکاری نے ثابت کردکھایا کہ وہ بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔اب یہی گیت شامل ہورہا ہے ہالی ووڈ کی مزاحیہ مووی” لاسٹ ویگس میں‘، جس میں رابرٹ ڈینیرو ، مائیکل ڈگلس اور مورگن فریمین بھی ہیں۔ پرینکا کا گانا مختلف مناظر کے بیک گراو¿نڈ میں بجتا ہوا سنائی دےگا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں کہ انکا گیت ہالی وڈ مووی کا حصہ بن رہا ہے ۔

مزید : کلچر