میںاپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں،نگاہ حسین

میںاپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں،نگاہ حسین

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے سینئر کوریو گرافر نگاہ حسین نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ۔ میںاپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں اور معیاری کام کرتا رہوں گا ۔نگاہ حسین نے مزید کہا کہ کوئی بھی فلم کسی ایک شخص کیوجہ سے کامیاب نہیں ہوتی بلکہ اس میں پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے ۔کسی بھی فلم میں کوریوگرافر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس میں صلاحیت ہو تو ٹیم کے ہر رکن سے اسکی صلاحیت کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے

جو کامیابی کا ضامن بنتا ہے۔

مزید : کلچر