”انڈیا میں لاہور“کی ہیروئن اور ہیروکے لئے آڈیشن آج ہوگا

”انڈیا میں لاہور“کی ہیروئن اور ہیروکے لئے آڈیشن آج ہوگا

لاہور(فلم رپورٹر)پاک بھارت مشترکہ فلم”انڈیا میں لاہور“کے ہیرو اور ہیروئن کے انتخاب کے لئے آڈیشن آج مقامی ہوٹل میں ہوگا۔اس آڈیشن کے لئے بھارت کے معروف ڈائریکٹر اکرام اختر اوراُن کی ٹیم گزشتہ دو دنوں سے لاہور میں ہے۔مقامی سنیما کے دورہ کے موقع پر”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے اکرام اختر نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم ”انڈیا میں لاہور“پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔میں اور میری ٹیم بھارت سے امن کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں امن و امان ہو اور یہاں کے عوام کا مستقبل روشن اور شاندار ہو۔میرے ساتھ فلم کے پروڈیوسر راجیش اور نغمہ نگار سنجے بھی آئے ہوئے ہیں۔اکرام اختر نے بتایا کہ آڈیشن کے لئے سینکڑوں لڑکے اور لڑکیوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے لیکن فلم کے ہیرو اور ہیروئن کا انتخاب مکمل میرٹ پر ہوگا اس حوالے سے کسی کی سفارش نہیں مانی جائے گی۔اس میگا ایونٹ کی میڈیا کوآرڈینیشن کے فرائض فیوچر آئی کون کے روح رواں شہنشاہ کوثر زیدی انجام دیں گے۔

مزید : کلچر