ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے نام کمایا ،حمیرا چنا

ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے نام کمایا ،حمیرا چنا

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے۔میں دنیا میں جہاں کہیں جاتی ہوں تو ثقافتی سفیرکی حیثیت سے اپنی ذمہ دارایاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔حمیرا چنا نے کہاہے کہ موسیقی انسان کے ذہن پرگہرااثرکرتی ہے اگرسرسچے ہوں تودل گائیکی کی جانب خودمتوجہ ہونے لگتاہے۔ ہماری عوام اپنے سنگرزپربڑااعتمادرکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دنیابھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ ترفلموں میں ہمارے سنگرزنے اپنے آوازمیں گانے ریکارڈکروائے ہیں جنھیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اوربھارتی فلموں میں گائیکی کی بنا پر مزید چار چاند لگ گئے۔

مزید : کلچر