ایف ایم103،ثنا خان کا براہ راست انٹرویو نشر

ایف ایم103،ثنا خان کا براہ راست انٹرویو نشر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایف ایم 103پر گزشتہ شب ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ثناءخان کا براہ راست انٹرویونشر کیا گیا۔اس انٹرویو کے دوران ثناءخان نے اپنے کیرئیر کے حوالے دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کی ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے وقت سے پہلے اتنی شہرت مل جائے گی میں حادثاتی طور پر نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شوبز میں آئی تھی میرے سینئرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا جس کے لئے میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس پروگرام کے میزبان ڈاکٹر اعجاز وارث تھے۔

مزید :

کلچر -