لوگ باتیں زیادہ اور عمل کم کرتے ہیں،حسن مراد

لوگ باتیں زیادہ اور عمل کم کرتے ہیں،حسن مراد

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین حسن مراد نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا کوئی بھی شعبہ ہو لوگ باتیں زیادہ اور عمل کم کرتے ہیں۔اگر ہم نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو فوری طور اپنے طریقہ کار کو بدلنا ہوگا۔حسن مراد نے کہا ہے کہ حکومت تک اپنے مسائل پہنچانے اور آواز بلند کرنے کیلئے فلم انڈسٹری سے وابستہ ہر شخص کو متحد ہونا ہوگا ‘ جب تک بیان بازی سے باہر نکل کر سنجیدہ کوششیں نہ کی گئیں انڈسٹری کے حالات تبدیل نہیں ہو سکتے‘ حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ کسی پراجیکٹ کے لئے سرمایہ کاری نہیں کر سکتا ۔ انڈسٹری کے حالات کی وجہ سے صرف فنکار ہی نہیں بلکہ اس سے وابستہ ہنر مند وں کی کثیر تعداد بھی پریشانی کا شکار ہے ۔نے کہا کہ ملک میں نئی حکومت آئی ہے ہمیں اس تک اپنی آواز پہنچانے کے لئے تجاویز تیار کرنی چاہیے او رمجھے یقین ہے کہ نئی حکومت ضرور انڈسٹری کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔

مزید : کلچر