گلوکارہ میڈونا کا ہیٹی کا دورہ

گلوکارہ میڈونا کا ہیٹی کا دورہ

پورٹ اوپرنس (اے پی پی) ہالی وڈ گلوکارہ میڈونا نے اپنے سابق شوہر سین پین کی ہیٹی کے متاثرین کےلئے شروع کئے گئے امدادی منصوبہ جات کا جائزہ لیا۔ امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گلوکارہ میڈونا کئی دن سے ہیٹی میں ہیں ، وہ اپنے سابق شوہر سین پین کے مدعو کرنے پر یہاں پہنچی ہیں تاکہ ان کی ہیٹی کے متاثرین کےلئے شروع کی گئی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے سکیں۔ پین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ میڈونا کی ہیٹی آمد پر خوش ہیں ، ہمارے درمیان علیحدگی ضروری ہوئی ہے اس کے باوجود ہم دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں ۔ گلوکارہ میڈونا نے انسٹا گرام کے ذریعہ ہیٹی کے نئے ہسپتال جو صحت عامہ کے بانی ڈاکٹر پال فارمر نے تعمیر کروایا ، کی تصویر انسٹاگرام کے ذریعہ مداحوں سے شیئر کی۔ دوسری تصویر میں دن ڈھلنے پر پہاڑوں کا منظر جبکہ تیسری تصویر میں سورج طلوع ہونے کا منظر دکھائی دے رہا ہے۔ پین سال 2012ءسے ہیٹی میں سفیر عمومی ہیں اور ہیٹی ریلیف آرگنائز سین سے منسلک ہیں یہ ادارہ ہیٹی میں متاثرین کےلئے گھروں کی تعمیراور تعمیرنو کے منصوبہ جات پر کام کرتا ہے۔

مزید : کلچر