’بلٹ راجہ“ کی ریلیز خطرے میں پڑ گئی
ممبئی (اے پی پی) فلم ”بلٹ راجہ“ کی ریلیز خطرے میں پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈو کراٹے کے کوچ برانچی اچاریہ کا قتل کرنے والی ملزمہ نلینی اچاریہ نے فلم ”بلٹ راجہ“ کی ریلیز سے ایک روز قبل فلم کی ریلیز کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ فلم کی ریلیزکو روکا جائے کیونکہ یہ فلم ان کے بیٹے راجہ اچاریہ کی سوانح عمری پر بنائی گئی ہے اور یہ ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
اس لئے انہیں فلم پر خرچ کئے ہوئے 7 کروڑ روپے کا نقصان کرنا ہوگا۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ فلم راجہ کی سوانح عمری پر نہیں بنائی گئی ، یہ صرف ایک مخصوص شخص کی حقیقی زندگی پرمبنی کہانی نہیں ہے ، وہ یہ بات با اعتماد ہو کر کہہ سکتے ہیں۔ اس مقدمہ کی سماعت (آج) ہوگی۔