انٹرنیشنل سوپ کے کمرشل سے دیپیکا اور عمران خان نے کنگ خان اور کترینہ کی چھٹی کرا دی

انٹرنیشنل سوپ کے کمرشل سے دیپیکا اور عمران خان نے کنگ خان اور کترینہ کی چھٹی ...

ممبئی (این این آئی) دیپیکا اور عمران خان نے مشہور کمرشل سے کنگ خان اورکترینہ کیف کی چھٹی کرا دی، اب دونوں ہنستے مسکراتے ایک کمرشل میں نظر آئیں گے۔انٹرنیشنل سوپ کے اس کمرشل میں اب کنگ خان اور کترینہ کیف کی جگہ دپیکا اور عمران خان نے لے لی ہے، دونوں اس کمرشل کی عکس بندی کے لیے لندن کا رخ کرنے والے ہیں۔دپیکا پڈوکون نے ایک اور مقابلے میں کترینہ کیف کو مات دے دی ، کیونکہ اس سے پہلے وہ معاوضے کی دوڑ میں بھی کیٹ بے بی سے آگے آگئی تھیں اور اب ان سے یہ کمرشل بھی چھین لیا۔دوسری طرف عمران خان اب اس بڑے کمرشل کو پانے کے بعد ضرورت سے زیادہ خوش ہیں۔ دپیکا پڈوکون اور عمران خان فلم ’ بریک کے بعد ‘ میں کام کرچکے ہیں۔

مزید : کلچر