وفاقی پولیس کا روز سپریم کورٹ مےں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

وفاقی پولیس کا روز سپریم کورٹ مےں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن) وفاقی پولیس نے منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان مےں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سینئر تفتیشی افسران نے وکلاءکے خلاف مقدمہ کار سرکار مےں مداخلت ،ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ ، زبردستی عدالت عظمی مےں داخل ہونے،وفاقی پولیس کے ڈی اےس پی اور اے سی سٹی سمیت متعداد پولیس اہلکاروں پر حملہ کی دفعات مےں مقدمہ مےں شامل کرنے کی سفارشات پیش کردیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شام عدالت عظمی کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کی سربراہی مےں وفاقی پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس مےں سٹی زون و سیکیورٹی ڈویژن کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلا س مےں وکلاءکی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے غور کیا گیا ۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تجویز منظور کر تے ہوئے متعلقہ افسران کو اس ضمن مےں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -