کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت 4دسمبر تک منظور
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کلیم خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملزم وہاب ریاض کی عبوری ضمانت 4دسمبر تک منظور کرتے ہوئے ٹی ایم او گلبرک ٹاﺅن اورگارڈن ٹاﺅن پولیس کو آئندہ تاریخ پیشی پرریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم (کرکٹر)وہاب ریاض کے خلاف شادی کی تقریب میں لیٹ نائٹ پروگرام کرنے اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ایکٹ کے تحت کارراوئی کرتے ہوئے ٹی ایم او گلبرک ٹاﺅن محمد عامر کی مدعیت میں تھانہ گلبرک پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔گزشتہ روز ملزم وہاب ریاض نے فاضل عدالت میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی جسے فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیے ہیں۔
وہاب ریاض