چیئرمین سنسربورڈ کے خلاف مبشر لقمان کی توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

چیئرمین سنسربورڈ کے خلاف مبشر لقمان کی توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
چیئرمین سنسربورڈ کے خلاف مبشر لقمان کی توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین سنسر بورڈکو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے اور دودسمبرکو وضاحت طلب کرلی ۔ لاہورہائیکورٹ میں اے آروائے نیوز کے سینئر اینکر مبشر لقمان کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزارنے موقف اپنایاکہ عدالت عالیہ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن حکم امتناعی کے باوجود بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا عدالت چیئرمین سنسر بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ مبشرلقمان کی درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین سنسربورڈ کو دودسمبر کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیاہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں