صوبائی سائنس میلہ شروع، ریسرچ ماڈلز میں وہاڑی کے طلباءبازی لے گئے

صوبائی سائنس میلہ شروع، ریسرچ ماڈلز میں وہاڑی کے طلباءبازی لے گئے
صوبائی سائنس میلہ شروع، ریسرچ ماڈلز میں وہاڑی کے طلباءبازی لے گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب صوبائی سائنس میلہ کا آغاز سنٹرل ماڈل بوائز ہائی سکول ریٹیگن روڈ میں ہو چکا ہے جہاں سکول کی سطح پر تحقیقی ماڈلز کے ہمراہ شرکت کرنیوالے طلباءکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ صوبائی حکومت پنجاب اور انٹل ایجوکیشن کے اشتراک سے سکول کی سطح کے طالب علموں میں تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے منعقدہ اس میلے کا افتتاح صوبائی سیکریٹری سکول ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے کیا۔ سیکریٹری سکول نے طلباءوطالبات کے بنائے ہوئے سائنس پراجیکٹس کا جائزہ لیا اور طالبعلموں سے ان کے پراجیکٹس کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے سکول کی سطح کے طالب علموں کی کوششوں کو سراہا اور گراس روٹ لیول پر طلبا کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کی دلچسپی اور کاوشو ں کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا نام بھی ترقی یافتہ اقوام کی فہرست میں درج ہو گا۔ اُنہوں نے میلے کے انعقاد کے لیے انٹل پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔صوبائی سائنس میلے میں پنجاب بھر کے 36اضلاع سے تقریباََ 300طلبا و طالبات نے 150ریسرچ ماڈلز کے ساتھ شرکت کی ہے جن میں ضلع وہاڑی سے سب سے زیادہ تعداد میں ریسرچ ماڈل اس میلے کا حصہ بنے ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے دیگر حکام نےبھی اس میلے میں شرکت کی۔

مزید : تعلیم و صحت