منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شہری کا سرقلم

منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شہری کا سرقلم
منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی شہری کا سرقلم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کاجرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی باشندے کا سرقلم کردیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری کا سر مشرقی شہر دامام میں قلم کیا گیا ہے جس پر سلطنت کے اندر ہیرﺅن سمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال سعودی عرب میں 72 افراد کے سرقلم کیے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 66 افراد کے سر قلم کیے گئے جن پر جنسی زیادتی ، قتل ، ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ سمیت دیگر مقدمات تھے۔

مزید : بین الاقوامی