پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسراون ڈے بارش سے متاثرہونے کاخدشہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسراون ڈے بارش سے متاثرہونے کاخدشہ
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسراون ڈے بارش سے متاثرہونے کاخدشہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پورٹ ایلزبتھ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گاتاہم پورٹ ایلزبتھ میں گذشتہ شام سے جاری بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پورٹ ایلزبتھ میں صبح کے وقت بارش ہوگی تاہم شام کے وقت موسم بہترہونے کاامکان ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید : کھیل