راولپنڈی پولیس کی پشاورمیں کارروائی ، مغوی بچہ بازیاب ، اغواکار گرفتار
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)نصیر آباد پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے تین سالہ مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا اور دوخواتین سمیت چار اغواکاروں کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مغوی بچے کی بازیابی کے لیے اہل خانہ سے 60لاکھ روپے تاوان طلب کیاتھاتاہم مزید تفصیلات بتانے اور ملزمان کی شناخت ظاہرکرنے سے گریز کیا۔