لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سپہ سالار مقرر

لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سپہ سالار مقرر

لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تقرری ، جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری

  • لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سپہ سالار مقرر
  • لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سپہ سالار مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیاکے مطابق دونوں کولیفٹیننٹس کو 28نومبر سے جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ آرٹیکل تین کے تحت صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کی سفارش پر دونوں کو تقرری کی منظوری دی۔صدر کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے دونوں افسران کی ترقیوں اور موجوہ سپہ سالار کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کا تعلق آرمی فیملی سے ہے اور وہ پاک فوج کے پندرہویں سپہ سالار ہیں۔ وہ نشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید کے بھانجے ہیں۔ اُن کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اور وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ رہ چکے ہیں۔اس سے قبل بدہ کی صبح وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود سے ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقاتوں میں لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور لیفٹیننٹ جنرل روحیل شریف نے نواز شریف سے ملکی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ راشد محمود چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فائز تھے جبکہ روحیل شریف آئی جی ٹریننگ اینڈایویلوایشن کے عہدے پر مقرر تھے۔واضح رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمعرات کو ریٹائرہو رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /Headlines