سپریم کورٹ کے ریمارکس۔ ۔ ۔ خواجہ آصف کو وزیردفاع اور پرویز رشید کو وزارت قانون کا اضافی چارج مل گیا

سپریم کورٹ کے ریمارکس۔ ۔ ۔ خواجہ آصف کو وزیردفاع اور پرویز رشید کو وزارت ...
سپریم کورٹ کے ریمارکس۔ ۔ ۔ خواجہ آصف کو وزیردفاع اور پرویز رشید کو وزارت قانون کا اضافی چارج مل گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں پیشی کے سلسلے میں خواجہ آصف کو وزیردفاع او رپرویز رشید کو قانون وانصاف اور انسانی حقوق کا اضافی چار ج دیدیاگیاہے ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیاتھاکہ جمعرات تک لاپتہ افراد کو پیش کریں جو دراصل لاپتہ نہیں بلکہ ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں ۔ عدالت نے قراردیاتھاکہ لاپتہ افراد پیش نہ کرنے کی صورت میں خود وزیردفاع عدالت میں پیش ہوں جن کا اُس وقت تک چار ج خود وزیراعظم نواز شریف کے پاس تھا لیکن اب حکومتی ذرائع بتارہے ہیں کہ وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف کو وزیردفاع اور وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویز رشید کو وزارت قانون وانصاف کا اضافی چارج دیاگیاہے اور اب جمعرات کو سپریم کورٹ میں پیشی کی صورت میں خواجہ آصف حاضر ہوں گے ۔تقرری کے بعد خواجہ آصف وزارت دفاع پہنچ گئے جہاں اُنہوںنے متعلقہ حکام سے ایک میٹنگ کی اور لاپتہ افراد سے متعلق بریفنگ لی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں