عسکری قیادت کی تقرری سے متعلق وزیراعظم نے ن لیگ کو اعتمادمیں لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے سیاسی رفقاءکو اعتماد میں لیا۔ پنجاب ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی رفقاءکو اعتماد میں لیا جس میں چوہدری نثار ،اسحاق ڈار،شہباز شریف ، شاہدخاقان عباسی ، عبدالقادر بلوچ، ظفرعلی شاہ ، انوشہ رحمان،راجہ ظفرالحق اور خواجہ ظہیر احمد موجود تھے ۔