جنرل کیانی نے الوداعی کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

جنرل کیانی نے الوداعی کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی
جنرل کیانی نے الوداعی کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے الوداعی کورکمانڈرکانفرنس طلب کرلی ہے ۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی جمعرات کو ریٹائرہورہے ہیں اور اُنہوں نے جمعرات کو ہی کورکمانڈرز کی کانفرنس طلب کرلی ہے جس سے وہ اپنا الوداعی خطاب کریں گے ۔ یادرہے کہ بدھ کو لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کو نیا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے جو 29نومبر(جمعہ) کو نئے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے ۔

مزید : قومی