دوسری شادی نہیں کی، فلک نامی ماڈل کو جانتا تک نہیں: راحت فتح علی خان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان نے فلک نامی ماڈل سے دوسری شادی کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبریں پھیلانے والے ان کے نئے آنے والے البم سے خائف ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ ایسی خبریں پھیلا کر پاکستانی فنکاروں اور پاکستان کو زچ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہ تو اس لڑکی کو جانتے تک نہیں جس سے ان کی شادی کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ان کا مشن پاکستانی میوزک انڈسٹری کو دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری بنانا ہے اور اسی مشن میں ناکام کرنے کیلئے ان کے خلاف ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ فلک نامی کسی ماڈل کو نہیں جانتے، ایسی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔