حکومت کا دسمبر میں سی این جی سٹیشنز اور صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی بند نہ کرنے کافیصلہ

حکومت کا دسمبر میں سی این جی سٹیشنز اور صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی بند نہ ...
حکومت کا دسمبر میں سی این جی سٹیشنز اور صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی بند نہ کرنے کافیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے دسمبر میں سی این جی سٹیشنز اور صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دسمبر میں موسم سرما کی شدت کے مطابق شیڈول پر نظرثانی کی جائے گی۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دسمبر میں سی این جی سٹیشنز اور صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی تاہم جنوری اور فروری میں گھریلو صارفین کے علاوہ تمام سیکٹرز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں موسم سرما کی شدت کے مطابق شیڈول پر نظرثانی کریں گے اور ضرورت پڑنے پر سی این جی سٹیشنز اور صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی بند کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر عالمی پابندیوں پر نرمی سے پاکستان کو فائدہ ہو گا اور فنانسنگ، انجینئرنگ کیلئے عالمی کمپنیاں منصوبے میں حصہ لیں گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان آئی پی منصوبے پر کبھی پیچھے نہیں ہٹا، دسمبر میں ایران کے ساتھ آئی پی منصوبے پر مذاکرات کا امکان ہے۔

مزید : اسلام آباد