خانہ جنگی سے ہر ایک شامی شہری متاثر ہے ، ویلیری آموس

خانہ جنگی سے ہر ایک شامی شہری متاثر ہے ، ویلیری آموس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والے محکمے کی سربراہ ویلیری آموس نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافے اور حالات میں بدستور خرابی کے سبب اس وقت قریب 12.2 ملین شہریوں کو مدد درکار ہے جبکہ رواں سال جولائی میں یہ تعداد 10.8 ملین تھی۔ آموس نے یہ بات شام میں انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں بتائی۔
 ویلیری آموس نے مزید بتایا کہ 2011ئ کے مقابلے میں شامی معیشت میں چالیس فیصد کمی واقع ہو چکی ہے، ملکی آبادی کا تین چوتھائی حصہ غربت میں زندگی گزار رہا ہے اور اسکول جانے والے طلبا کی تعداد میں بھی پچاس فیصد کی کمی رونما ہوئی ہے۔ شام میں 7.6 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 3.2 ملین شامی باشندے بیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -