والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائرےکٹر جنرل کامران لاشاری اولڈ راوئینز یونین کے بلامقابلہ صدر منتخب

والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائرےکٹر جنرل کامران لاشاری اولڈ راوئینز یونین کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائرےکٹر جنرل کامران لاشاری بلا مقابلہ اولڈ راوئینز یونین کے دوبارہ نئے صدر منتخب ہوگئے، جبکہ نائب صدر، سیکرٹری جنرل، خزانچی اور ایگزیکٹو ممبر ان کی مختلف نشستوں کے لیے الیکشن30نومبر کو ہونگے اس بات کا اعلان یونین کی الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہارون لطےف خان نے کی جبکہ ممبران ایڈووکیٹ تنوےر احمد اور جی سی یو شعبہ سیاسیات کے صدر ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے کمیٹی نے اعلان کیا کہ صدر کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے دیگر امیدواران نے کامران لاشاری کے احترام میں اپنے نام واپس لے لئے ہیں،چنانچہ وہ بلا مقابلہ اولڈ راوئینز یونین کے صدر منتخب ہوگئے کامران لاشاری نے 1967سے 1971 تک جی سی یو سے تعلیم حاصل کی اور سوئمنگ میں رول آف آنر بھی حاصل کیا جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کامران لاشاری کو اولڈ راوئینز یونین کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امےد کا اظہار کےا ہے کے ےونےن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی جی سی یو کی ترقی خا طر خواہ کر دار ادا کرے گی ۔