ملک توڑنے والے30نومبر کو دوبارہ طاقت آزمانا چاہتے ہیں،عامر نواب
لاہور(پ ر)30نومبر کو ملک توڑنے والے دوبارہ طاقت آزمانا چاہتے ہیںمگر14اگست کی طرح عوام اس با ربھی انہیں مایوس کرے گی عوام خود اپنے ملک کا نقصان کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ان خیالات کااظہار عامر نواب خان نائب صدر مسلم لیگ(ن) لاہورنے یونین کونسل135میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا عامر نواب خان نے کہا کہ موجودہ قیادت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کرعمران خان اور ان کے کارندے رنجیدہ ہو جاتے ہیں اس لئے ترقیاتی کاموں کے راستے میں روڑے اٹکانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں ان کے یہ تمام خواب ایک بار پھر چکنا چور ہو جائیں گے اور کنٹینر سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا عمران خان کو اب ایک بار پھر یوٹرن لینا ہوگا عمران خان نے مسلسل یوٹرن لے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے قوم عمران خان کو جلد اس کا انعام دے گی اور پھر وہ کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ماضی میں آمریت کا آلہ کار بننے والے عمران خان کو ایک بار پھر آمریتی سوچ کے علمبرداروں نے ملکی ترقی کے راستے میں رکاوٹ کا ٹاسک دیا ہے جسے پورا کرنے کیلئے وہ اپنی ناکام جدوجہد میں مصروف ہے مگر قوم نے ان تمام قوتوں کے ان ناکارہ کارتوسوں کو رد کردیا ہے۔
