،عمران خان کے پاس کوئی منشور نہیں ،عابد صدیقی

،عمران خان کے پاس کوئی منشور نہیں ،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ،عمران خان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے وہ اب تک اپنی کار کردگی بتائیں ۔عمران خان نے ہمیشہ جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کیں اور آمریت کا ساتھ دیا۔عمران خان ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتے رہے ہیں اوراب پھر وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبر پختون خوا کو سنبھال لیں تو یہ ہی کافی ہے، عمران خان کا انداز بیاں ٹھیک نہیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، وہ ایک دن کچھ کہتے ہیں اور دوسرے دن کچھ کہتے ہیں، ایک صوبہ ان سے سنبھالہ نہیں جارہا اور وہ دوسرے صوبوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔ان کے پاس کتنی عوامی طاقت ہے اس کے بارے پورا ملک آگاہ کیا ۔ان کے دھرنے میں کتنے لوگ آتے ہیں یہ سب کو معلوم ہے۔ان کا دھرنا بری طرح ناکام ہوگیا ہے اور اب یہ دھرنا تفریج کا ذریعہ بن گیا ہے جہاں نوجوان سیر کے لئے آتے ہیں اسی وجہ سے ان کے اپنے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اوران کے خلاف پارٹی میں بغاوت ہوچکی ہے۔