آئی ایس او کے زیر اہتمام ”قیام امام حسین ؓاور عصر حاضر کے تقاضے “کے موضوع پر سیمینار
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام یوم حسین ؓ بعنوان” قیام امام حسینؓ اور عصر حاضر کے تقاضے “کا انعقاد کیا گیا جس میں علماءکرام ، پروفیسر صاحبان ،اہل سنت اور اہل تشیع کے سینکڑوں طلباءوطالبات کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف طلباءتنظیموں نے بھی شرکت کی آغا خان آڈیٹوریم ہال پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے علامہ سید سبطین حسین الحسینی (صوبائی رہنما مجلس وحدت المسلمین)، علامہ عابد حسین شاکری (پرنسپل جامعہ شہیدسیدعارف الحسینی) ، علامہ ارشاد حسین خلیلی ( پیش امام جامع مسجد کوچہ رسالدار)،مفتی سہیل(پاکستان تحریک منہاج القرآن)، پروفیسر دوست محمد(ڈائریکٹر شیخ زائداسلامک سنٹر،پشاور یونیورسٹی) اور آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدرتوحید علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو درپیش تمام تر مسائل کا حل عالم اسلام کے اتحاد میں مضمر ہے علامہ عابد حسین شاکری نے کہا کہ تحریک کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ آئین زندگی ہے۔ جب تک مسلمانان عالم تعصب کی عینک اتار کر نظریہ حسینیت پر متفق نہیں ہوتے تب تک استعمار کے تسلط سے نکلنا ممکن نہیں ۔
