ارجنٹینا رنے یوپیرالمپک 2016 کے لیے کوالیفائی کرلیا
ٹوکیو( نیٹ نیوز)ارجنٹینا کی بلائنڈ فٹ بال ٹیم نے ریوپیرا لمپک 2016کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹینا کو بلائنڈ فٹ بال ورلڈ چمپینزشپ کے فائنل میں برازیل کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا وہ ریو پیرالمپک 2016کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ برازیل ورلڈ چمپینز شپ جیت کر پہلے ہی پیرالمپک کھیلنے کا اہل ہوچکاہے، بلائنڈ فٹ بال ورلڈ چمپینزشپ کے فائنل میں برازیل نے ارجنٹینا کو شکست دی تھی۔ ریو پیرالمپک 2016کی دیگر چھے ٹیموں کا انتخاب اگلے سال کانٹی نینٹل کوالیفائر کے بعد کیا جائے گا۔
