حاجی مقبول احمد ؛ ہوپ؛ پاکستان کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان ہوپ کے مرکزی چےئر مین کے لیے اسلام آباد میں پولنگ ہونا تھی،ملک بھر کے تمام گیٹ ویز سے منتخب ہونے والے 30ایگزیکٹو ممبران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اسلام آباد ہوٹلز میں جمع تھے نماز ظہر کے بعد پولنگ کا وقت مقرر کیا گیا تھا پانچ منٹ پہلے النصر گروپ کے چیف ایگزیکٹو حاجی شاہد رفیق نے پنجاب سے متفقہ امیدوار دینے کی ملک بھر کے ایگزیکٹو ممبران کی خواہش کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حاجی مقبول احمد کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا اس طرح حاجی مقبول احمد بلا مقابلہ ،ہوپ،پاکستان کے مرکزی چےئر مین منتخب ہو گئے ،سنےئر نائب صدر کے لیے کراچی کے حاجی عبد الرزاق منتخب ہو گئے،سندھ زون سے حاجی یوسف،پنجاب زون سے حاجی احسان اللہ، کے پی کے زون سے مسعود شنواری،اسلام آباد زون سے ایوب عباسی اور کوئٹہ زون سے حاجی قیمت خان پہلے ہی منتخب ہیں ،نو منتخب چےئر مین حاجی مقبول احمد نے حاجی شاہد رفیق کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ باہمی مشاورت سے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے انڈسٹری کا مفاد اور حج آرگنائزر کا وقارمیری ترجیح ہو گی ،حاجی مقبول احمد نے زونز کے منتخب ہونے والے چےئرمین کو مبارک دیتے ہوئے کہاہم آج سے ایک ہیں ہمارا کوئی مخالف نہیں ہے ملک بھر کے حج آرگنائزر کی تجاویز اور مشاورت ہمارے لیے ہر لمحہ مقدم رہے گی تمام زونز کے چےئر مین کی مشاورت سے ایجنڈا ترتیب دیں گے ،حاجی مقبول احمد نے کہا حج آرگنائزر میرے دست و بازو اور زونل چےئر مین میرا فخر ہیں میرے دروازے سب کے لیے 24گھنٹے کھلے ہوں گے میری اپنے مخالفوں سے بھی درخواست ہے دل سے بغض نکال کر انڈسٹری کے وسیع مفاد میں میرے ساتھ آگے بڑھیں میرے اندر کوئی کوتاہی ہو تو میرے سامنے بیٹھ کر تنقید کریں خنداں پیشانی سے قبول کروں گا ،عدم موجودگی میں تنقید کسی کے مفاد میں نہیں ہو گی ۔ حاجی مقبول احمد
