30 نومبر کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے،شیخ رشید کی حکومت کو دھمکی
کراچی(مانٹیرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سرابرہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ30 نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا ،حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو دما دم مست قلندر اور جلاﺅ گھیراﺅ ہو گا، 7خاندانوں اور ان کے 30 بچوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے , آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچا رہے ہیں۔ بدھ کوکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا 30 نومبر کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج ہو گا اگر حکومت نے طاقت آزمائے کی کوشش کی تو ہم بھی طاقت آزمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ30 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا ظلم کیا گیا تو جلاﺅ اور گھیراﺅ اور دمادم مست قلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 7خاندانوں کے 30 بچوں نے غمال بنایا ہوا ہے آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو کوئی اور کمیشن بنایا جائے، گزشتہ الیکشن آر اوز اور رمدے کی نگرانی میں ہوئے جب فوج کی نگرانی میں ہوں گے تو بہترین ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں ۔
