پاکستان نے درخواست نہیں کی ،وزرائے اعظم ملاقات کا منصوبہ کیسا ،بھارت
کھٹمنڈو(اے این این)”پاکستان نے درخواست نہیں کی ،وزرائے اعظم ملاقات کا منصوبہ کیسا“۔یہ بات بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کھٹمنڈو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان وزرائے اعظم سطح کی باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ،کیونکہ پاکستان نے نوازشریف اور نریندر مود کی ملاقات کیلئے کوئی درخواست نہیں کی ہے ۔دونوںرہنماﺅں کے درمیان سارک کانفرنس کے پہلے روز کوئی با ت چیت نہیں ہوئی۔
