گیس لیکج،ماں نے ناشتے کیلئے چولہا جلایا تو دھماکہ ہو گیا،3بچوں سمیت جاں بحق

گیس لیکج،ماں نے ناشتے کیلئے چولہا جلایا تو دھماکہ ہو گیا،3بچوں سمیت جاں بحق
گیس لیکج،ماں نے ناشتے کیلئے چولہا جلایا تو دھماکہ ہو گیا،3بچوں سمیت جاں بحق

  

کرک (مانیٹرنگ ڈیسک )کرک کے علاقے کنڈی میں گیس لیک ہونے سے گھر میں دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنیوالوں میں ماں اور 3بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا کمرے میں گیس لیک ہونے کے باعث ہوا ،ماں نے بچوں کیلئے ناشتے کیلئے جیسے ہی دیا سلائی جلائی تو پورے کمرے کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے دھما کہ ہوا۔

جابحق ہونے والوں میں بچوں کی عمریں 7 سال سے 11 سال بتائی جارہی ہیں، جابحق ہونے والوں کو کرک ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر اسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزید : کرک /اہم خبریں