بین الاقوامی کولا برانڈ پیپسی کا چائنہ میں پہلا سمارٹ فون متعارف ، قیمت صرف 110ڈالر مقرر

بین الاقوامی کولا برانڈ پیپسی کا چائنہ میں پہلا سمارٹ فون متعارف ، قیمت صرف ...
بین الاقوامی کولا برانڈ پیپسی کا چائنہ میں پہلا سمارٹ فون متعارف ، قیمت صرف 110ڈالر مقرر

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی کولا برانڈ پیپسی نے پہلی بار چائنہ میں اپنا سمارٹ فون متعارف کروا دیاہے ۔ پیپسی سمارٹ فون کی تعارفی قیمت 110ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی11ہزار 600روپے بنتی ہے ۔

اماراتی میڈیا نے بتایا ہے کہ پیپسی کی جانب سے چائنہ میں متعارف کرائے سمارٹ فون کو پیپسی پی ون ایس ’Pepsi P1s ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس سمارٹ فون کی لمبائی 5.5انچ ،1080p ڈسپلے ہے جبکہ دو جی بی ریم کے ہمراہ 8کور میڈیا ٹیک پروسیسر کے ہمراہ ہے ۔ پیپسی پی ون ایس سمارٹ فون کے فیچرز میں انٹرنل میموری 16جی بی اور جبکہ اور 5.1لولی پاپ انڈرائیڈ بھی شامل ہے ۔ پیپسی کے سمارٹ فون کو H7:13 میگا پکسل ایف 2.0کیمرہ جبکہ 5میگا پکسل فرنٹ کیمرہ کی سہولت سے لیس کیا گیا ہے ۔ پیپسی پی ون ایس میں بیٹری 3000ایم اے ایچ ، مائیکرو ایس ڈی ایکسپنشن اور دوہری سمز کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...