بلاول نے کی شہباز شریف کی صحت یابی کی دعا وزیر اعلیٰ پنجاب نے” بیٹا“ کہہ کر شکریہ ادا کیا

بلاول نے کی شہباز شریف کی صحت یابی کی دعا وزیر اعلیٰ پنجاب نے” بیٹا“ کہہ کر ...

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جلد صحتیابی اور عمر درازی کی دعا کی ہے جس کے جواب میں شہباز شریف نے بلاول کو ”آپکا شکریہ بیٹا“ کہا۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف کی صحتیابی کےلیے دعا کی جس کے جواب میں شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کیا اور بلاول کو” بیٹا“ کہتے ہوئے شکریہ اداکیا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور انکے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اوران کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...